Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

تاریخ کا خطرناک ترین طوفان ’ارما‘ فلوریڈا کے قریب پہنچ گیا

$
0
0

کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ’ارما‘اب ریاست فلوریڈا کے قریب پہنچ گیا، ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور فضا میں ہوا کے بگولے بننے لگے ، بارش بھی شروع ہو گئی۔ فلوریڈا کے نزدیک آتے ہی طوفان ارما کی شدت کیٹیگری فور تک پہنچ گئی، طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار 130 میل فی گھنٹہ ہوگئی ہے، سمندر میں پندرہ سے بیس فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔ نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ارما فلوریڈا کے شہر کی ویسٹ سے 115 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے.

طوفان کے پیش نظر میامی کے ساحلوں پر کرفیو اور شہر میں 72 گھنٹوں کے لیے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ کام کے مطابق پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والےکو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ 65 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کر چکی ہے جبکہ 70 ہزار سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں موجود ہیں، مسلمانوں نے بھی متاثرین کے لیے مساجد کے دروازے کھول دیے ۔ طوفان کے باعث فلوریڈا میں ایک لاکھ 96 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔


 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles