↧
شمالی کوریا امریکہ کو ایسا درد پہنچائے گا جو اس نے کبھی سہا نہیں ہو گا
شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے بعد امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کو ’ایسا درد پہنچائے گا جو اس سے پہلے کبھی نہ سہا ہو گا۔‘ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے امریکہ پر 'سیاسی، معاشی اور عسکری محاذ آرائی'کا راستہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔ نئی پابندیوں کے ذریعے شمالی کوریا کی تیل کی درآمدات کو محدود کیا گیا ہے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے۔
↧