↧
گوگل بڑی اسمارٹ فون کمپنی ایچ ٹی سی خریدنے کے قریب
گوگل معروف اسمارٹ فون کمپنی ایچ ٹی سی کو خریدنے والا ہے اور تائیوانی کمپنی نے ا س سے قبل اپنے حصص کی خرید و فروخت 'اہم اعلان'سے قبل معطل کر دی ہے۔ تائیوانی میڈیا اور بلومبرگ نے مختلف رپورٹس میں بتایا ہے کہ ایچ ٹی سی نے اہم اعلان سے قبل اپنے حصص کی خریداری کو معطل کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ گوگل اس معروف اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی کو خریدنے والا ہے جسے حالیہ مہینوں میں اپنی ڈیوائسز کی فروخت میں جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
↧