↧
اب زرداری کا بچنا محال ہے؟
مشرف صاحب نے نرا الزام ہی نہیں لگایا بلکہ وڈیو میں یہ بھی بتایا کہ بے نظیر قتل کی سازش پر عمل کیسے ہوا؟ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ زرداری اور حامد کرزئی کی اور حامد کرزئی اور بیت اللہ محسود کی پکی دوستی تھی۔ زرداری نے حامد کرزئی سے کہا یار ذرا بیوی کو مروانا ہے کچھ مدد تو کرو۔ حامد کرزئی نے بیت اللہ محسود کو آصف کی دی ہوئی سپاری بجھوائی اور بیت اللہ نے بندے بی بی کے پیچھے لگا دیے ۔ تاہم مشرف صاحب کی جانب سے ابھی یہ وضاحت ادھار ہے کہ آیا اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سات کو بی بی کی کراچی میں لینڈنگ کے فوراً بعد کار ساز پر خودکش حملہ بھی سپاری ڈیل میں شامل تھا یا بیت اللہ سے صرف 27 دسمبر کے حملے کا کنٹریکٹ ہوا تھا۔
↧