↧
احترام لازم ہے لیکن جماعتِ اسلامی الوداع
زندگی میں پہلا فری ہسپتال دیکھا تو اسے جماعتِ اسلامی کے ایک ڈاکٹر چلاتے تھے۔ پہلی دفعہ لائبریری دیکھی تو اسکے لائبریرین جماعتِ اسلامی کے رفیق تھے۔ زندگی میں پہلی دفعہ سکول میں کوئی کارنامہ کرنے پر انعام ملا تو وہ مولانا مودودی کی ایک کتاب تھی۔ لاہور میں ایک دوست کے دونوں ہاتھوں پر پلاسٹر چڑھا دیکھا تو اس کے ہاتھ اسلامی جمعیت طلبہ نے توڑے تھے۔ جب شروع میں صحافت سے رجوع کیا تو نام نہاد لبرل صحافیوں نے خبردار کیا کہ پاکستانی اخباروں کے نیوز روم جماعتِ اسلامی کے تربیت یافتہ سب ایڈیٹروں سے بھرے پڑے ہیں۔
↧