Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

سپر پاور کون، کیا چین امریکہ کو پیچھے چھوڑ جائے گا ؟

$
0
0

چین رقبے کے لحاظ سے دوسرا اور 1.38 بلین لوگوں کے ساتھ سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ افرادی قوت کے حوالے سے چین کے پاس دنیا کی سب بڑی فوج ہے اور دنیا کا دوسرا بڑا دفاعی بجٹ بھی کسی سے چھپا ہوا نہیں۔ چین میں 100 ملین سے بھی زیادہ لوگ ایک ڈالر یومیہ سے بھی کم خر چ پر زندہ رہتے ہیں۔ چین میں دی جانے والی سزائے موت کی تعداد پوری دنیا میں دی جانے والی سزائے موت سے 4 گنا زیادہ ہے۔ چین میں ایک سال میں 45 بلین سے بھی زیادہ چاپ سٹکس استعمال کی جاتی ہیں۔ برآمدات میں چین دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ درآمدات میں اس کا نمبر دوسرا ہے۔ اس قدر جدید دور کے باوجود چین میں 35 ملین سے زیادہ لوگ غاروں میں مقیم ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق 700 ملین چائنیز کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے اور وہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ سان فرانسسکو کی تقریباً ایک تہائی فضائی آلودگی چین سے آتی ہے۔ 2010ء میں چین میں انسٹال ہونے والے 78 فیصد سافٹ وئیر نقل شدہ تھے ۔ چین میں ہر تیس سیکنڈ بعد پیدائشی نقص کے ساتھ ایک بچہ پیدا ہوتا ہے۔ دنیا میں پائی جانے والی ہرتیسری جراب پر آپ چین کے علاقے زوجی کا نام پائیں گے اس شہر کو جرابوں کو شہر بھی کہا جاتا ہے۔ چین کا قومی کھیل ٹیبل ٹینس ہے۔ دنیا کی سب سے معروف جاپانی کمپنی کی وڈیو گیم کھیلانا غیر قانونی ہے۔ 2020ء تک چین میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 30 سے 40 ملین تک پہنچ جائے گی۔

چین میں ہر کاسمیٹک کمپنی کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ اپنی پراڈکٹ کو مارکیٹ میں لانے سے قبل اس پراڈکٹ کو جانوروں پر استعمال کریں۔ ہر پانچ دن بعد چین میں ایک فلک بوس عمارت تعمیر ہوتی ہے۔ چین میں ایسے کیمپ موجود ہیں جہاں ان لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے جن کو انٹر نیٹ استعمال کرنے کی لت لگ جاتی ہے۔ چین میں اتوار کے روز چرچ جانے والوں کی تعداد پورے یورپ میں چرچ جانے والوں سے زیادہ ہے۔ چین میں 71 فیصد لوگ اپنی کامیابی کا تعین اپنے پاس موجود چیزوں کو دیکھ کر کرتے ہیں کہ جتنی مہنگی اور قیمتی چیزیں ہوں گی خود کو اتنا ہی کامیاب سمجھتے ہیں۔ ہر سال چین میں تقریباً 4 ملین بلیاں کھائی جاتی ہیں۔ چین کی کمپنیوں میں کام کرنے افسران کو فراڈ یا کرپشن کرنے پر سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔ جتنا سیمنٹ امریکہ نے ایک صدی میں استعمال کیا ہے اس سے کہیں زیادہ سیمنٹ چائینہ میں صرف تین سال یعنی 2010 سے 2013 کے درمیان استعمال کیا گیا ہے۔

چین کے 90 فیصد شہروں کا زمینی پانی آلودہ ہو چکا ہے۔ جب بھی کہیں پانڈا کا بچہ پیدا ہوتا ہے اس کو عموماً چین بھیج دیا جاتا ہے تا کہ ان کی ختم ہوتی نسل کو بچایا جا سکے۔ چین میں چار میگا سٹی ہیں جن کی آبادی 10 ملین سے بھی زیادہ ہے بڑے شہرو ں کی یہ تعداد دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں سب سے پہلے میری جیوانا کا استعمال چین میں 4700 سال پہلے کیا گیا تھا۔ چین میں ہر سال 20 سال سے زیادہ پرانے 20 ملین درخت چاپ سٹکس بنانے کے لئے کاٹ دیئے جاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق چین کی بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کیلیفورنیا میں زیادہ برفباری کا سبب بن رہی ہے۔ دنیا میں جہاں بھی پانڈاز پائے جاتے ہیں وہ چین سے ادھار لئے گئے ہیں۔

پابندی عائد ہونے کے باوجود چین میں فیس بک کے 95 ملین یوزرز ہیں۔ ویٹی کن نے آج تک چین کو بطور ریاست تسلیم نہیں کیا ۔ایک اندازے کے مطابق چین میں ہر سال 6 لاکھ اموات کام کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ چین کے قانون کے مطابق بچوں کو اپنے 60 سال سے زیادہ عمر کے والدین کو روزانہ نہ ملنا قابل سزا جرم ہے۔ 1556ء کو چین میں آنے والے شانزی زلزلے میں 8 لاکھ 30 ہزارلوگ ہلاک ہوئے تھے اسے دنیا کی تاریخ کا بدترین زلزلہ کہا جاتا ہے۔ چین میں فیس بک ،ٹویٹر اور نیو یارک ٹائمز پر پابندی عائد ہے۔ چین کے کئی شہروں میں ڈائناسارز کی ہڈیوں سے علاج کیا جاتا ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ سگریٹ بنا نے والی کمپنی چائینز حکومت کی ملکیت ہے۔کچھ بزرگوں کے مطابق چین 4 ہزار سال قبل آنے والے سیلاب کے بعد وجود میں آیا تھا جبکہ سائنسدانوں نے جیولوجیکل ثبوتوں کی روشنی میں اس بات کے صحیح ہونے کی تصدیق کی ہے۔ چین کا سب سے مقبول نام ’’ وینگ‘‘ ہے، چین میں 190 ملین وینگ نام کے لوگ ہیں۔ دنیا کی زیادہ تر بلند عمارتیں چین میں واقع ہیں ۔ چین میں اگر کوئی طالبعلم امتحانات میں نقل کرتا پکڑا جائے تو اس کو سات سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ چین میں 190 بلینئرز جبکہ 2 ملین سے زیادہ ملینئرز موجود ہیں. بیجنگ میں ایک ملین سے زیادہ لوگ تہہ خانوں اور شیلٹرز میں رہتے ہیں۔’’وینگ‘‘، ’’لی‘‘ اور ’’زینگ‘‘ کے ناموں کو اکٹھا کر دیا جائے تو چائینہ کی21 فیصد آبادی بنتی ہے۔ ایسٹ چین کے ایک تاریخی مقام پر پیدل چلنے والوں کی رفتار کو کم کرنے لئے جگہ جگہ سپیڈ بریکرز لگائے گئے ہیں۔ کرائے پر رہنے والوں کے لئے بیجنگ دنیا کا سب سے مہنگا شہر ہے۔ چین کی ایک تہائی آبادی ’’ مینڈرن‘‘ زبان بولنے سے قاصر ہے۔

تنزیل الرحمن جیلانی


 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles