Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

چین کے صوبے سنکیانگ میں’حکام مسلمانوں سے قرآن ضبط کر رہے ہیں

$
0
0

چین کے صوبے سنکیانگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے مقامی مسلمان آبادی کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام مذہبی اشیا بشمول مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن اور جائے نماز حکام کے حوالے کر دیں۔ خبر رساں ادارے ریڈیو فری ایشیا کے مطابق صوبے میں جہاں زیادہ تر اویغور، قزاک، اور کرگز نسل کے مسلمان رہائش پذیر ہیں، وہاں حکام نے مقامی مساجد اور محلوں میں اعلان کروایا ہے کہ رہائشی فوری طور پر ان احکامات پر عمل کریں ورنہ انھیں سخت سزا دی جائے گی۔

قزاکستان کی سرحد کے قریب آلٹے کے علاقے سے ایک شخص نے بتایا کہ دیہات، ضلع اور کاؤنٹی سطح پر تمام قرآن ضبط کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں تقریباً ہر گھر میں قرآن اور جائے نماز ہے۔ ادھر ورلڈ اویغور کانگریس کے ترجمان دلژت راژت کا کہنا ہے کہ اسی طرح کی اطلاعات کاشغر، ہوتان اور دیگر علاقوں سے گذشتہ ایک ہفتے سے مل رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں نوٹیفیکیشن موصول ہوا ہے کہ ہر اویغور کو اسلام سے متعلق تمام اشیا جمع کروانی ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ پولیس یہ اعلانات سوشل میڈیا پیلٹ فورم وی چیٹ پر کر رہی ہے۔


 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles