Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

فیس بک کی غلطی فلسطینی نوجوان پر بھاری پڑ گئی

$
0
0

اکثر ترجمے میں غلطی اچھے مزاح کا باعث بن جاتی ہے مگر فلسطینی نوجوان کے لیے یہ بھیانک خواب بن گئی۔ اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے قریب مغربی میں ایک فلسطینی نوجوان کو فیس بک پوسٹ پر گرفتار کر لیا۔ اس نوجوان نے بلڈوزر کے ساتھ اپنی ایک تصویر فیس بک پر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا 'یصبحھم'یعنی عربی زبان میں صبح بخیر۔ مگر اسرائیلی پولیس نے اس کا مطلب جاننے کے لیے فیس بک کی آٹو میٹک ٹرانسلیشن سروس کا سہارا لیا جس نے اس کا عبرانی زبان میں جو ترجمہ کیا، اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ 'ان پر حملہ کرو'۔

اور اسی وجہ سے اسرائیلی پولیس نے اس نوجوان کو حراست میں لے لیا اور کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ یہ بلڈوزر سے حملہ کر سکتا ہے۔ اس تمام کارروائی کے دوران کسی عربی بولنے والے سے فیس بک کے ترجمے کو چیک کرانے کی زحمت نہیں کی گئی۔ جب پولیس کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نوجوان کو رہا کر دیا گیا۔ فیس بک نے بھی اس معاملے پر کہا ہے کہ وہ اسے دیکھ رہی ہے اور کمپنی کے بقول 'بدقسمتی سے ہمارے ٹرانسلیشن سسٹم نے گزشتہ ہفتے ایک غلطی کی، اگرچہ ہمارا ترجمہ کرنے کی صلاحیت دن بدن بہتر ہو رہی ہے مگر اس طرح کی غلطیاں ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے اور ہم اس طرح کے معاملے کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہم فلسطینی نوجوان اور اس کے خاندان سے اس غلطی پر معذرت کرتے ہیں'۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles