Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

پاناما کے بعد پیراڈائز لیکس، اہم پاکستانی شخصیات کے نام شامل

$
0
0

پیراڈائز لیکس میں مشرف دور کے وزیر اعظم شوکت عزیز کا نام سامنے آ گیا، شوکت عزیز نے انٹارکٹک ٹرسٹ قائم کیا جبکہ ان کی اہلیہ اور بچے بینی فشری تھے ۔ وزیر خزانہ بننے سے کچھ پہلے شوکت عزیز نے ڈیلاویئر(امریکا) میں ٹرسٹ قائم کیا جسے برمودا سے چلایا جا رہا تھا، بطور وزیر خزانہ اور بطور وزیراعظم شوکت عزیز نے کبھی یہ اثاثے ظاہر نہیں کئے، شوکت عزیز کے وکیل کا کہنا ہے کہ شوکت عزیز کو اپنے ٹرسٹ پاکستان میں ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی، ان کے وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ شوکت عزیز کی اہلیہ اور بچے بھی بینی فشری تھے، بینیفشل مالک نہیں۔

شوکت عزیز پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ رہے، 1999 میں شوکت عزیز وزیر خزانہ مقرر ہوئے، 28 اگست 2004 کو وزارت عظمیٰ کا قلم دان سنبھالا، 15 نومبر 2007 کو بطور وزیراعظم سبکدوش ہو گئے جس کے بعد سے شوکت عزیز بیرون ملک مقیم ہیں۔ ساتھ ہی نیشنل انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کا نام بھی سامنے آ یا ہے، ایاز خان نیازی کے برٹش ورجن آئی لینڈ میں چار آف شور اثاثے سامنے آئے ہیں، یہ سب کمپنیاں 2010 میں قائم کی گئیں جب ایاز نیازی این آئی سی ایل کے چیئرمین تھے۔

ایاز نیازی کے دو بھائی حسین خان نیازی اور محمد علی خان نیازی بینی فشل اونر تھے، ایاز نیازی، ان کے والد عبدالرزاق خان اور والدہ کے نام بطور ڈائرکٹر ہیں ۔
ایاز نیازی کو فروری 2009 میں نیشنل انشورنس کمپنی کا چیئرمین بنایا گیا، بینکنگ یا انشورنس کی تعلیم یا تجربہ نہ ہو نے کے باوجود تقرر ہوا۔ ایاز نیازی کا نام این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سامنے آیا، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے این آئی سی ایل کرپشن کا نوٹس لیا، انہیں اکتوبر 2010 میں جبری رخصت پر بھیجا گیا، نومبر 2010 میں ایاز نیازی نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا انہیں دسمبر 2011 میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا ۔

پیراڈائز پیپرز میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ  اردن کی سابق ملکہ نور گلوکارہ میڈونا اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ ملکہ الزبتھ نے آف شور کمپنیوں میں کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اس کے علاوہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے بھی روسی بااثر شخصیات کے لیے کام کرنے والی ایک کمپنی سے مالی فائدے حاصل کئے۔ پیراڈائز پیپرز میں امریکی صدرٹرمپ کے 13 قریبی ساتھیوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جبکہ کینیڈین وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور مشیر کا نام بھی پیراڈائز پیپرز میں شامل ہے۔

اردن کی سابق ملکہ نور دو ٹرسٹوں کی بینی فشری رہی ہیں، یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر رہنے والے امریکی جنرل ویزلے کلارک بھی ایک آف شور کمپنی کے ڈائرکٹر نکلے۔ مائیکرو سوفٹ اور ’’ای بے‘‘کے بانیوں کے نام بھی سامنے آ گئے، گلوکارہ میڈونا اور پاپ سنگر بونو کی بھی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔فیس بک اور 'ایپل کے آف شور کمپنیوں کے ذریعے اربوں ڈالر ٹیکس بچانے کا انکشاف بھی پیراڈائز لیکس میں ہوا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز اردو
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles