چین میں 19ویں سالانہ ٹیکنالوجی فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اشیا دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔ تین ہزار سے زائد کمپنیز نے اپنے سٹال لگائے جہاں جدید ترین کمپیوٹرز، الیکٹرانک گاڑیوں کے علاوہ جدید ترین روبوٹس بھی پیش کئے گئے جن کو دیکھ کر ماہرین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین روبوٹس کے میدان میں صف اول کے ملک جاپان کو مات دینے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔