↧
ٹرمپ شمالی کوریا اور روس سے زیادہ بڑا خطرہ
ایک تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ جرمن شہری ملکی خارجہ پالیسی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا، روس اور ترکی سے زیادہ بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ کیوربر فاؤنڈیشن کے تحت کرائے گئے اس سروے میں جرمن خارجہ پالیسی کے لیے چینلجز کے بارے میں جرمن عوام سے رائے لی گئی ہے۔ اس فہرست میں جرمن باشندوں نے مہاجرین کے بحران کی وجہ سے لاحق تشویش کو ملک کے لیے سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ سروے کے مطابق 26 فیصد جرمن باشندوں نے سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی اتنی بڑی تعداد کی ملک میں موجودگی اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ملکی صلاحیت کی بابت خدشات کا اظہار کیا۔
↧