↧
ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں پھر اضافہ، امریکہ سرفہرست
ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں گزشتہ پانچ برسوں کے مقابلے میں پہلی مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ سپری کی ایک رپورٹ کے مطابق اس تجارت سے سب سے زیادہ فائدہ امریکی اور مغربی یورپی اسلحہ ساز ادارے اٹھا رہے ہیں۔ اسلحہ، بارود، ٹینک اور ڈرون طیارے : 2016ء میں عسکری ساز و سامان اور فوجی خدمات کی مد میں عالمی سطح پر 374.8 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے گئے۔ امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے ’سِپری‘ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق یہ تجارت 2015ء کے مقابلے میں1.9 فیصد زیادہ ہے جبکہ 2002ء کے اعداد و شمار سے اگر اس کا موازنہ کیا جائے، تو یہ اضافہ 38 فیصد بنتا ہے۔
↧