↧
ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کیلئے مہم
تاہم ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو معطل نہ کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی منتخب عالمی رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل نہیں کر سکتی۔ ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کی جانب سے سیاستدانوں کی ٹوئیٹس پر بحث کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ منتخب عالمی رہنماؤں کے اکاؤنٹ معطل نہیں کیے جائیں گے۔ ٹوئٹر نے وضاحت کی کہ منتخب عالمی رہنماؤں کی ٹوئیٹس میں اہم سیاسی معلومات ہوتی ہے، جس سے جہاں لوگوں میں بحث ہوتی ہے، وہیں اس سے دنیا کے لوگ باخبر بھی ہوتے ہیں۔
↧