Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

آئی ایس پی آر کا عوامی آگاہی کے لیے پیغام

$
0
0

آئی ایس پی آرنے عوامی آگاہی کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے عوام کو بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں شہری جعلی لوگوں سے محتاط رہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے جعلساز افراد عوام سے مردم شماری کے بہانے سے فون کال کر کے ان کے بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ نمبر پوچھ رہے ہیں۔ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں کی جانب سے ایسا کوئی ٹیلی فون رابطہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ ایسے جعلسازوں کی ٹیلی فون کالز کو جواب نہ دیں جبکہ مسلح افواج کے نمائندے کے روپ میں کال کرنے والے کےخلاف ہیلپ لائن 1125 اور 1135 پر رپورٹ کریں۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles