↧
ترکی اور امریکہ آمنے سامنے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آفرین آپریشن کے دوران دوست اور دہشت گرد ایک ہی صف میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے امریکہ پر دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’دہشت گردوں کو امریکی وردی پہنانے اور ان کی کمین گاہوں پر امریکی پرچم لہرانے سے حقیقت کو نہیں جھٹلایا جا سکتا۔ ان دہشت گردوں کو ٹریلروں اور طیاروں کے ذریعے پہنچایا جانے والا اسلحہ اب بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے اور ہم یہ مسلسل کہتے چلے آرہے ہیں کہ ’’آپ جس سانپ کو دودھ پلا رہے ہیں وہ کسی بھی وقت آپ کو ڈس سکتا ہے۔‘‘
↧