↧
سی آئی اے کے پاکستان میں سابق سربراہ سے تفتیش کا عدالتی حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے حکم کو انسانی حقوق کے کارکنوں اورتجزیہ نگاروں نے سراہا ہے۔ سیاسی مبصرین کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ حکم پاکستان کی طرف سے امریکا کے خلاف سخت ہوتے ہوئے رویے کا عکاس ہے، جس کا اثر مستقبل کے پاک امریکا تعلقات پر بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری حاجی عبدالکریم خان نے گزشتہ کئی برسوں سے ڈرون حملوں کے خلاف ایک مہم چلائی ہوئی ہے۔ کریم خان کا دعویٰ ہے کہ 2009ء میں اس کے بھائی اور بیٹے کی ایک ڈرون حملے میں ہلاکت ہوئی تھی، جس کے ذمہ دار اس وقت کے سی آئی اے اسٹیشن چیف برائے پاکستان جوناتھن بینکس اور ایک اور امریکی اہلکار تھے۔
↧