Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

گوگل کی تخلیق کی کہانی

$
0
0

گوگل کی تخلیق کی کہانی کیلی فورنیا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے نوجوان طالب علموں لیری پیج اور گراڈ اسکول کے طالب علم سرگی برن کے درمیان ہونے والی ملاقات سے ہوئی۔ دونوں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے، انہوں نے پہلی ملاقات میں تو کسی چیز پر اتفاق نہیں کیا، لیکن جلد ہی وہ ایک انقلابی فیصلہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے ورلڈ وائڈ ویب (ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو) انٹرنیٹ پر موجود صفحات کو ملانے کے لیے ابتدائی طور پر بیک رب نامی ایک سرچ انجن بنایا جو آگے مختلف شکلوں میں تبدیل ہوکر بلآخر گوگل بنا۔

اگلے ہی 3 سالوں میں ان کی یہ سرچ انجن نہ صرف تعلیمی اداروں میں کامیابی ہوئی بلکہ اس نے ٹیکنالوجی اداروں کی توجہ بھی حاصل کر لی، اور اگست 1998 میں پہلی بار ٹیکنالوجی ادارے سن مائیکرو سسٹمز کے شریک بانی اینڈی بیچلوشیم نے انہیں ایک لاکھ ڈالر کا سرمایہ فراہم کیا، یوں گوگل انکارپوریٹ ادارہ بنا۔ نئے کارپوریٹ ادارے نے اب کیلی فورنیا کے مینلو پارک ایریا میں موجود ایک گیراج سے کام کا آغاز کیا، اس گیراج کو کرائے پر حاصل کیا گیا، آگے چل کر یہ گیراج اس ادارے کا مرکزی دفتر بنا، اور اس گیراج کی مالکن سوزن وجوکی پہلے گوگل کی ملازم نمبر 16 اور پھراسی ادارے کی کمپنی’یوٹیوب‘ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنیں۔

اسی گیراج کی حدود کو بڑھا کر مائونٹین ویو تک پھیلایا گیا، جہاں آج گوگل پلیکس کے نام سے دنیائے انٹرنیٹ کے اس سب سے بڑے ادارے کا ہیڈ کوارٹر موجود ہے۔ گوگل کا پہلا ڈوڈل 1998 میں ہی بنایا گیا، پھر ایک کے بعد ایک اور ہر ملک کے لیے الگ الگ اور خصوصی مواقع پر بھی اسپیشل ڈوڈل بنانے کا کام شروع کیا گیا۔ گوگل کے پہلے کتے ملازم کا نام یوشکا ہے، آج گوگل کے دفاتر دنیا کے 50 ممالک میں موجود ہیں، اور اس کے 60 ہزار ملازم ہیں۔ آج دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں گوگل پر چیزیں سرچ نہ کی جاتی ہوں، یوٹیوب پر ویڈیوز نہ دیکھے جاتے ہوں، جی میل سے ای میل نہ کیا جاتا ہے، اور اینڈرائڈ سسٹم کے ذریعے فون نہ چلائے جاتے ہوں۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles