امریکی صدر کے افغانستان سے متعلق خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پالیسی بدلنے کی لیے امریکی دھمکی کا پاکستان کو بھرپور جواب دینا ہو گا۔ تجزیہ کار عادل نجم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنا موقف موثر انداز میں پیش کرنا ہو گا۔ امریکا پر واضح کرنا ہو گا کہ افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان نہیں،خود افغانستان اور امریکا کی سابقہ پالیسیاں ہیں۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے اپنی تقریرمیں پاکستان کے خلاف جو لب ولہجہ اپنایا وہ دراصل افغان حکومت کا بیانیا ہے۔
امریکی صدرکے افغانستان سے متعلق پالیسی خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاکہ ٹرمپ کا خطاب پاکستان کو واضح دھمکی ہے۔ تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ امریکی صدرنے تقریرمیں پاکستان کے خلاف افغان حکومت کا بیانیا پیش کیا۔ سینیئرتجزیہ کار عادل نجم نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی دھمکی کا بھرپور جواب دینا ہو گا۔