افغان جنگ امریکی تاریخ کی طویل ترین عسکری کارروائی بن چکی ہے۔ افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد خاصی کم ہو چکی ہے، جو کچھ برس قبل تک قریب ایک لاکھ تھی اور اب فقط چند ہزار امریکی فوجی وہاں موجود ہیں، تاہم معلوم یہی ہوتا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام انتہائی مشکل ہے۔