↧
اوغر مسلمانوں اور چین کے درمیان جھگڑا کیا ہے ؟
چین کے سنکیانگ صوبے سے متعلق رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وہاں اقلیت مسلم کمیونٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ قران اور نماز میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا کو جمع کرائیں۔ چینی حکومت نے کہا ہے کہ یہ محض افواہیں ہیں اور سنکیانگ میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ اس سے قبل، اپریل کے آغاز میں، سنکیانگ میں حکومت نے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف مہم کے تحت اوغر مسلمانوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان میں 'غیر معمولی لمبی داڑھی، عوامی جگہوں پر نقاب پہننے اور سرکاری ٹی وی چینلز دیکھنے سے منع کرنا شامل ہے۔
صدیوں سے، اس علاقے کی معیشت زراعت اور کاروبار پر مرکوز ہے۔ یہاں کاشغر جیسے قصبے مشہور سِلک روٹ کے بہت معروف مرکز ہیں۔ بیسوی صدی کے آغاز میں کچھ عرصے کے لیے اوغروں نے خود کو آزاد قرار دیدیا تھا۔ کمیونسٹ چین نے 1949 میں اس علاقے کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا تھا۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں نے آہستہ آہستہ کسانوں کی مذہبی، اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیاں ختم کر دی ہیں۔ بیجنگ نے یہ الزام لگایا ہے کہ 1990 میں سنکیانگ میں مظاہروں اور 2008 میں بیجنگ اولمپکس کے دوران، حکومت نی کاروائیوں میں شدت آگئی ہے۔
↧