↧
کاتالونیا ریفرنڈم، پولیس پولنگ اسٹیشنوں میں داخل
ہسپانوی علاقے کاتالونیا کی مقامی حکومت نے اسپین سے علیحدگی کے لیے منعقدہ ریفرنڈم میں پولنگ کا سلسلہ مرکزی حکومت کی مخالفت کے باوجود جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ریفرنڈم کو روکنے کی خاطر اسپین بھر سے پولیس کاتالونیا میں جمع ہے اور مرکزی حکومت ریفرنڈم روکنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ شب تک ہسپانوی پولیس نے نصف سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو سیل کر دیا تھا جب کہ ہسپانوی علاقے کاتالونیا میں آزادی کے حامی بے شمار افراد نے بھی درجنوں اسکولوں کو اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔ ان اسکولوں کو مجوزہ ریفرنڈم کے دوران بطور پولنگ اسٹیشنوں کے استعمال کیا جا رہا ہے۔
↧