Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

عقیدہ ختم نبوت‘‘ کے اقرار نامہ کے اخراج کی پوری قومی اسمبلی ذمہ دار

$
0
0

قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ز ڈے تھا، پورے اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017ء سے ’’ختم نبوت کے اقرار نامے‘‘ کے اخراج پر بحث ہوتی رہی، اس بل سے اقرار نامے کے الفاظ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی منظوری کے وقت نکال دئیے گئے تھے، یہ بل قومی اسمبلی میں آنے کے بعد اپوزیشن کی کسی جماعت نے پڑھنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی، یہ بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور منظور ہو کر آ گیا ہے اگر اس وقت بل میں اقرار نامہ شامل کر لیا جاتا تو آج اپوزیشن کے شور شرابہ کی نوبت نہ آتی، اس بل میں ختم نبوت کے اقرار نامہ کے الفاظ شامل نہ کرنے کی پوری قومی اسمبلی ذمہ دار ہے.

جب اپوزیشن کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی عدم موجودگی میں جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سینٹر حمد اللہ نے ختم نبوت پر یقین کے ساتھ اقرار کے الفاظ شامل کرنے کی ترمیم اپوزیشن جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور اے این پی شامل تھے نے مسترد کر دی، اگر اس روز جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) اپنے تمام ارکان کی حاضری کو یقینی بناتی تو حمد اللہ کی ترمیم منظور ہو جاتی، اس ترمیم کے حق میں مسلم لیگ (ن) نے ووٹ دیا، دلچسپ امر یہ ہے کہ جمعیت علما ء اسلام (ف) نے مسترد شدہ ترمیم والے بل کی آخری خواندگی میں حمایت کر دی.

جب یہ بل قومی اسمبلی میں دوبارہ آیا تو ایک بار یہ معاملہ جماعت اسلامی نے اٹھایا، حکومت کا ہدف شق نمبر 203 کی منظوری والا بل منظور کرانا تھا اس لئے سینٹ سے منظور کردہ بل کو عجلت میں منظور کرا لیا۔  


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles