↧
’تباہ کن حالات‘ کے شکار تیرہ ملین شامیوں کو مدد کی اشد ضرورت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ برسوں سے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں اس وقت ’تباہ کن حالات‘ کا سامنا کرنے پر مجبور تیرہ ملین یا سوا کروڑ سے زائد انسانوں کو فوری مدد کی اشد ضرورت ہے۔ امریکی شہر نیو یارک سے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق عالمی ادارے کے امدادی کارروائیوں کے رابطہ کار مارک لوکاک نے اردن سے ایک ویڈیو رابطے کے ذریعے سلامتی کونسل کے ارکان کو بتایا کہ شام میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے باوجود 13 ملین شامی باشندوں کو ابھی تک فوری مدد کی ضرورت ہے۔
↧