Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

کاتالونیہ اسپین سے آزادی کیوں چاہتا ہے ؟

$
0
0

کاتالونیہ کی آزادی کی کوششیں سپین میں گذشتہ 40 سالوں میں ملک کا سب سے بڑا سیاسی بحران ہے۔ مگر اس معاملے کی بنیادی محرکات ہیں کیا؟

کاتالونیہ کیا ہے؟
کاتالونیہ سپین کے شمال مشرق میں ایک خودمختار علاقہ ہے جس کی ایک ہزار سال قدیم اور علیحدہ تاریخ ہے۔ اس قدرے مالدار علاقے میں تقریباً 75 لاکھ افراد رہتے ہیں۔ ان کی اپنی زبان ہے، اپنی پارلیمان ہے، اپنا جھنڈا اور ترانہ ہے۔ کاتالونیہ کی اپنی پولیس بھی ہے اور کچھ پبلک سروسز پر اس کا اپنا کنٹرول بھی ہے۔

تنازع کیا ہے؟
کاتالونیہ میں قوم پرستوں کو کئی برسوں سے شکایت رہی ہے کہ اس خطے کو سپین کے نسبتاً غریب علاقوں میں بہت زیادہ پیسے بھیجنا پڑتے ہیں۔ کاتالونیہ کا بجٹ اور ان کے ٹیکس کا نظام دارالحکومت میڈریڈ میں مرکزی حکومت کے زیرِ اختیار ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2010 میں سپین کی جانب سے ان کی خود مختاری کے حوالے سے کی گئی تبدیلیاں ان کی مخصوص کاتالونی شناخت کو کمزور کرتی ہیں۔ یکم نومبر کو ایک ریفرینڈم میں کاتالونیہ کے 90 فیصد ووٹروں نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالے۔ تاہم اس ریفرینڈم میں ووٹ ڈالنے کی شرح صرف 43 فیصد تھی۔ اس ریفرینڈم کو سپین کی آئینی عدالت غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

سپین کی قومی پولیس نے جب لوگوں کو اس ریفرینڈم میں شرکت کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ کاتالونیہ کی علاقائی پارلیمان نے اسمبلی میں رائے شماری کے بعد سپین سے آزادی کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد سپین میں آئین کی شق 155 کا استعمال کرتے ہوئی ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خطے میں براہِ راست کنٹرول کی کوشش کی۔

16% سپین کی آبادی جو کاتالونیہ میں رہتی ہے
25.6% سپین کی برآمدات میں کاتالونیہ کا حصہ
19% سپین کی قومی پیداوار میں کاتالونیہ کا حصہ
20.7% سپین میں بیرونِ ملک سے سرمایہ کاری میں کاتالونیہ کا حصہ
وزارتِ اقتصادیات، ایورو سٹیٹ، بینک آف سپین

میڈریڈ کیا کر رہا ہے؟
اسپین کی حکومت نے کاتالونی رہنماؤں کو فارغ کر دیا ہے، کاتالونیہ کی علاقائی پارلیمان کی جانب سے آزادی کے اعلان کے کچھ دیر بعد کاتالونیہ کی پارلیمان کو تحلیل کر کے 21 دسمبر کو مقامی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم معزول کیے گئے کاتالان صدر کارلس پوئیمونٹ اپنے موقف پر قائم ہیں اور انھوں نے میڈریڈ کے سرکاری ملازمین سے کہا ہے کہ وہ سول نافرمانی کریں۔

یہ تنازع کیوں اہم ہے؟
ایسا نہیں لگتا کہ یہ مسئلہ مسلح کشیدگی کی شکل اختیار کرے گا تاہم اس سے خطے کو اور سپین کو مالی طور پر نقصان ہو سکتا ہے جس سے یورو زون میں ایک نئی طرز کا عدم استحکام سامنے آ سکتا ہے۔ اس معاملے پر یورپ میں دیگر علیحدگی پسند تحریکیں بھی خاص نظر رکھے ہوئی ہیں۔

بشکریہ بی بی سی اردو
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles