Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف ویڈیوز ری ٹویٹ

$
0
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دائیں بازو کے ایک سخت گیر گروپ کے نفرت انگیزی پر سزا یافتہ سربراہ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف جاری کردہ تین ویڈیوز کو اپنے ٹویٹر میں پیغام کے طور پر جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ یہ ویڈیو ابتدائی طور پر برطانیہ کے دائیں بازو کے ایک گروپ بریٹن فرسٹ کے ڈپٹی لیڈر جیڈا فرانسن کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔ 2011 میں وجود میں آنے والے گروپ کو مسجدوں کے باہر کھڑے ہونے کے لیے مشہور ہے جبکہ برطانیہ اور یورپین پارلیمنٹ کے کئی انتخابات میں حصہ بھی لیا جہاں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ گروپ کے رہنما فرانسن کو گزشتہ سال اس بنا پر مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انھوں نے برقعہ پوش خاتون سے بدتمیزی کی تھی۔

برطانیہ میں ٹرمپ کی جانب سے ری ٹویٹ کے بعد اشتعال پھیل پایا جاتا ہے اور کئی سیاست دانوں سمیت مشہور شخصیات کی جانب سے اس قدم پر تنقید کی جا رہی ہے۔ برطانیہ کے دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ کے ایک حملے میں ہلاک ہونے والے ایم پی جو کوس کی بیوہ برینڈن کوکس کا کہنا تھا کہ 'ٹرمپ نے اپنے ملک میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کو قانونی بنایا ہے اور وہ اب ہمارے ملک میں ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'نفرت پھیلانے کے نتائج بھی بھگتنے ہوتے ہیں اور امریکی صدر کو خود پر شرمندہ ہونا چاہیے'۔

حزب اختلاف لیبرپارٹی کے ایم پی ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ 'امریکا کے صدر فاشسٹ، نسل پرست، انتہاپسند اور نفرت پھیلانے والے گروپ کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جس کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور سزا بھی دی گئی تھی'۔
انھوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ہمارے اتحادی یا دوست نہیں ہیں'۔ لیبرپارٹی کے ہی ایک اور ایم پی اسٹیفن کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز 'انتہائی تکلیف دہ'ہیں اور ان کے ساتھی یوٹے کوپر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے فرانسین کو 'ایک بڑا پلیٹ فارم'فراہم کیا ہے۔ خیال رہے کہ فرانسین نے امریکی صدر کی جانب سے ان کی ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنے پر جشن مناتے ہوئے ٹرمپ کو دعائیں دی تھیں۔

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles