↧
یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے
اردن کے وزیر خارجہ نے امریکی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسیلم کیا گیا تو اس کے ’خطرناک نتائج‘ ہوں گے۔ اردن کے وزیر خارجہ ایمن سفادی نے امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کو بتایا ہے کہ اس قسم کا اعلامیہ عرب اور اسلامی دنیا میں ناراضگی کو ابھار سکتا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی ٹی وی چینل سی این این سمیت بہت سے امریکی اورمغربی ذرائع ابلاغ امریکی حکام کے حوالے سے اطلاع دے رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ سے اس متنازع فیصلے کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
↧