Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

امریکی سپریم کورٹ نے 6 مسلم ممالک پرسفری پابندیوں کی منظوری دیدی

$
0
0

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے 6 مسلم ممالک پر امریکا کے لئےسفری پابندیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلم ممالک پرسفری پابندی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت عائد کی تھی ، سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججز نے اس فیصلےکی حمایت اور 2 نے مخالفت کی۔ امریکا کی مختلف عدالتوں میں سفری پابندیوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہیں، مختلف امریکی عدالتوں کی جانب سے اس صدارتی حکم نامے پر حکم امتناع کے اجراء پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے منصوبے پر زیادہ سخت عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر سماعت جلد از جلد کرنے چاہئے۔ جن ممالک پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان ممالک میں ایران ، شام، لیبیا ، یمن ، صومالیہ ، چاڈ شامل ہیں۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles