سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 2018ء میں مصنوعات اور خدمات پر 5 ؍فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کی منصوبہ بندی کی ہے۔ سعودی عرب میں جہاں تارکین ِوطن طویل عرصے سے ٹیکس فری زندگی گزار رہے تھے حکومت کا یہ اقدام ان افراد کے لئے مالی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکس مختلف اشیاء پر لاگو کیا جائے گا جن میں خوراک، الیکٹرونک، گیس اور کپڑوں کی مصنوعات کے ساتھ فون، پانی اور بجلی کے بلز، اور ہوٹلز کی بکنگ شامل ہیں ۔