Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

وزیر قانون زاہد حامد نے عہدے سے استعفی دے دیا

$
0
0

فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال اور ملک بھر میں مظاہروں کے بعد وزیر قانون زاہد حامد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ فیض آباد انٹر چینج پر گزشتہ 3 ہفتوں سے دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں کا سب سے پہلا مطالبہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ تھا لیکن حکومت اس شرط کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھی لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ حکومت نے یہ مطالبہ ماننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ زاہد حامد آئندہ 24 گھنٹوں میں اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیں گے۔ بعدازں علی الصبح وزیر قانون زاہد حامد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles