↧
آمیزون کے بانی 100 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے
آمیزون کے بانی جیف بیزوز بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین ارب پتی شخص کا اعزاز چھیننے کے ساتھ ساتھ سو ارب ڈالرز اثاثے رکھنے والے واحد فرد بھی بن گئے۔ جی ہاں آمیزون کے بانی نے 100,000,000,000 ڈالرز (10518500000000 پاکستانی روپے) کا مالک بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
جیف بیزوز نے گزشتہ ماہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تب سے وہ اپنی سبقت کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔
↧