فیس بک کیلئے اب تصویر کو لازمی قرار دیے جانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے اور اگر فیس بک کو تصویر نہ بھیجی گئی تو اکائونٹ بند کردیا جائے گا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ شناخت کی تصدیق کے بعد تصویر سروسر سے ہٹا دی جائے گی۔ فیس بک ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اب جلد فیس بک صارف سے اس کی واضح سیلفی کا کہا جائے گا اور ایسا شناخت کی ویریفکیشن کیلئے کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس خودکار طریقے سے مشتبہ سرگرمیوں والے اکائونٹ پکڑنے میں مدد ملے گی۔ فیس بک نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تصویر لینے کے بعد اسے پھر ہمارے سرور سے ہٹا بھی دیا جائے گا۔ فیس ترجمان نے کہا کہ جب ہمیں کسی مشکوک سرگرمی کا پتہ چلے گا تو ہم اس سے اس کی شناخت کے بارے میں پوچھیں گے کہ کیا وہی حقیقی صارف ہے؟