Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

چین میں آئی فون کا چہرہ پہچاننے والا فیچر ناکام ہو گیا

$
0
0

چین میں ایپل کمپنی کے نئے ماڈل آئی فون ایکس میں متعارف کرائی جانے والی چہرہ پہچاننے کی خصوصیت (فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی) ناکام ہو گئی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ لوگ کسی کے بھی موبائل کا لاک آسانی سے کھول سکتے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کنزیومر مارکیٹ کی جانب سے ایپل پر تعصب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک خاتون کو ان کے شوہر نے آئی فون ایکس کا نیا ورژن خرید کر دیا لیکن موبائل پر لاک لگانے کے باوجود خاتون کے بیٹے نے اپنے چہرے کے ذریعے فون کا لاک کھول لیا۔

یہ صرف ایک ہی واقعہ نہیں بلکہ شنگھائی میں کئی لوگوں نے یہی شکایت کی ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئی فون استعمال کرنے والے چینی شہریوں نے فون کی سیکورٹی اور پرائیوسی کے فیچرز پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔ خاتون کے شوہر کا نام صرف ’’لیو‘‘ کے نام سے ظاہر کیا گیا ہے، جیسے ہی انہیں اس مسئلے کا علم ہوا انہوں نے ایپل کے کسٹمر سروس سینٹر پر فون کر کے شکایت درج کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس آئی ڈی موبائل کا سامنے والا کیمرا ’ٹروُ ڈیپتھ‘ استعمال کرتی ہے جس کے بعد ایک ڈاٹ پروجیکٹر چہرے کے 30؍ ہزار پوائنٹس کے ذر یعے A11 پراسیسر استعمال کرتے ہوئے چہرہ  شناخت  کرتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نے اس شکایت پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles