Quantcast
Channel: Pakistan Affairs
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

امریکا کا اقوام متحدہ کی امداد میں کمی کا اعلان

$
0
0

امریکا نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے ، اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق واشنگٹن اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کٹوتی کرے گا، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکلی ہیلی نے کہا ہے اقوام متحدہ میں امداد میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ٹھیک سمت میں بڑا اقدام ہے، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی نااہلیت اور فضولی خرچی کے چرچے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکی عوام کی فراخدلی کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے اور اسے بغیر چیک کئے نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سال کے بجٹ میں کٹوتی کے فیصلے سے خوش ہیں، آپ کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ ہم اپنے مفادات کا تحفط کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی اہلیت کو بڑھانے کیلئے طریقہ کار تلاش کرتے رہیں گے، واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا تھا۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 6211

Trending Articles